ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ اساتذہ کو اے سی آر اور (ب) فارم میں الجھا کر وقت پریشان کرنے کی بجائے متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری کو پورا کریں مفت کی تنخواہیںنہ لیں اساتذہ معاشرے کا انمول نمونہ ہیں جنہیں آئے روز گوناں گوں مسائل کا شکار کرکے ان کے اصل ہدف تعلیم سے ہٹانے کے مترادف ہے۔ اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو پی ٹی احتجاجی تحریک چلانے کے لئے حکمت عملی پر مجبور ہو جائے گی۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر اساتذہ رہنماؤں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب سے خطاب کر رہے تھے۔