گگومنڈی:دکانوں کی نیلامی میں بے ضابطگی کیخلاف متاثرین کی بھوک ہڑتال جاری 

Jan 28, 2021

گگومنڈی(نامہ نگار) دکانوں کی نیلامی میں بے ضابطگی کیخلاف متاثرین کی بھوک ہڑتال جاری‘ تفصیلات کے مطابق گگومنڈی میں موجودسرکاری دکانوں کی نیلامی میں تحصیل انتظامیہ کی طرف سے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جانبداری کامظاہرہ کرنے کے خلاف شہری غلام مرتضیٰ،محمداعظم،ارشدہمایوں،شیخ محمدارشد،ثقلین سلطان،عرفان سمیت15سے زائدافرادٹائون کمیٹی آفس گگومنڈی کے سامنے کیمپ لگاکربھوک ہڑتال پربیٹھے ہوئے ہیں سات روزگزرجانے کے باوجودانتظامیہ کے کسی افسرنے مظاہرین سے مذاکرات کرنے کی زحمت گوارانہیں کی ہے دوروزقبل بھوک کی وجہ سے ارشدہمایوں کی طبیعت خراب ہوجانے پراسے ہسپتال لے جایاگیاتھاجبکہ گزشتہ شب بھی بھوک اورسردی کی وجہ سے شہری شیخ محمدارشد اورمحمدثقلین کی طبیعت بگڑگئی تھی جن کوہسپتال لے جایاگیاجہاں ان کاعلاج جاری ہے محمداعظم اورغلام مرتضیٰ نے کہاکہ احتجاجی کیمپ میں بھوک اورسردی کی وجہ سے اگرکوئی جانی نقصان ہواتواس کے تمام ترذمہ دارڈپٹی کمشنروہاڑی اوراسسٹنٹ کمشنربوریوالا ہوں گے ارشدہمایوں نے کہاکہ انتظامیہ نے نوٹس نہ لیاتوکیمپ کووزیراعلیٰ ہائوس لاہورکے سامنے منتقل کرنے پرمجبورہوں گے۔

مزیدخبریں