گندم کو پھپھوندی کی بیماری سے بچانے کیلئے فروری کے پہلے ہفتے میں سپرے کریں: عامر خان لنگاہ

اللہ آباد(نمائندہ خصوصی)کسان گندم کی بہتر پیداوار کے لیے محکمہ زراعت کے اہلکاروں سے رہنمائی حاصل کریں۔گندم کو پھپھوندی کی بیماری سے بچانے کے لئے فروری کے پہلے ہفتے میں ہر صورت سپرے کریں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل زراعت آفیسرسرکل لیاقت پور محمد عامر خان لنگاہ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مختلف اجناس پر دی جانے والی سبسڈی سے کسانوں کو  بھرپورفائدہ حاصل کرنا چاہیے کسی بھی مشکل اور معلومات کے لئے محکمہ زراعت کے اہلکاروں سے رابطہ کریں ۔

ای پیپر دی نیشن