ساہوکا(نامہ نگار) پاکپتن کینال سے نکلنے والی نہر کھادر برانچ عرصہ چار ماہ سے بند ہو نے سے کاشتکاروںکو پانی کی فراہمی بند ہو گئی ہے ڈیزل مہنگا بجلی کے یونٹ مہنگے ہو نے کے باعث گندم کا مقرر ہ ہدف پورا کر نا بھی شدید مشکل ہو گیا ہے آئندہ سال غذائی قلت پیدا ہو نے کا بھی خدشہ ظاہر ہو رہا ہے کھادر نہر اور ان سے نکلنے والے راجباہوں کے بند ہو نے کی وجہ سے جنوبی پنجاب کا زرخیز علاقہ پانی کے اس سستے ذریعے سے محروم ہو کر رہا گیا ہے علاقہ کے کاشتکاروں پیر شہزاد فریدایدین چشتی،سید سلیم حسین شاہ،شہر یار سلدیرا،پیر محسن فرید چشتی،شاہ نواز خان مگھرانہ راجہ غلام نبی خان،سجاد حیدر خان سلدیرا،امیر حمزہ خان سلدیرا،سید ولی داد،سید دلپذیر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پانی کی عدم دستیابی سے زرعی علاقہ میں مجموعی پیداوارمتاثر ہو نے کا خدشہ ہے ۔
کھادر نہر کی بندش سے کاشتکار پریشان گندم کاہدف پورا کر نا مشکل ہو گیا
Jan 28, 2021