رملہ :اسرائیلی فوج کی کارروائی  2 بھائیوں سمیت متعدد فلسطینی گرفتار 

Jan 28, 2021

رملہ(صباح نیوز) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر کئی فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی تفتیش میں معاونت کے لئے طلب کر لیاگیا۔بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے دھیشہ مہاجر کیمپ سے دو فلسطینی بھائیوں کو گرفتارکر لیا۔ اسرائیلی فوج نے 25سالہ مھند اور 19 سالہ رامی فہمی قوار کے گھر پر چھاپا مارنے کے بعد ان کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی فوج نے رملہ کے بیر زیت قصبے پر دھاوا بول دیا اور شہری ثائر وحشہ کو ان کے گھر سے حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ صہیونی فوج نے بیرزیت یونیورسٹی کے طالبعلم عمر الریماوی کو حراست میں لے لیا۔اس کے علاوہ قابض فوج نے الخلیل میں متعدد فلسطینی نوجوانوں کو تفتیش کے لئے طلبی کے نوٹس دئیے۔ اس کے علاوہ الخلیل کے ایک ناکے سے فلسطینی سالم رجوب کو گرفتارکر لیا گیا۔اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے بھی چار کم عمر لڑکوں کوگرفتار کر لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے بیت عجزہ گائوں سے مجد رمضان ابو کافے، معتصم احمد غریب اور محمد سالم غریب کو کر لیاگیا۔ اس کے علاوہ بدو گائوں سے ایثر موسی عید سالم کو حراست میں لے لیا۔ان لڑکوں کو گائوں کے داخلے راستے سے حراست میں لیا گیا ۔

مزیدخبریں