غیرقانونی بھرتیاں‘ نبیل گبول کی جانب سے سوالنامہ کا جواب عدالت میں جمع

Jan 28, 2021

کراچی (وقائع نگار)پیپلزپارٹی رہنماء نبیل گبول بھی نیب کے ریڈار پر آگئے ،نیب کراچی کی جانب سے نبیل گبول کو پیش ہونے کے لئے کال اپ نوٹس جاری کردیا،نبیل گبول کو بدھ  کو نیب کراچی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی ۔نبیل گبول کے وکیل کاکہناتھاکہ نیب کراچی کو درخواست دیں گے نبیل گبول اسلام آباد میں مصروف ہیں پیش ہونے کا ٹائم آگے بڑھایا جائے۔نبیل گبول کو بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر کال اپ نوٹس جاری کیا گیا ہے ،نبیل گبول کو نیب کراچی کی جانب سے سوالنامہ ارسال کیا گیا سوالنامہ موصول ہوچکا ہے نیب کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامہ کا جواب جمع کرادیا ہے ،نبیل گبول کا جواب جمع کرایاکہ انہوں نے  یونیورسٹی میں داخلے کے لئے نوٹس سفارش نہیں کی تھی لہذا نیب اپنا کال آپ نوٹس واپس لے نبیل گبول کا ،بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیوں پر اسپیکر سندھ اسمبلی دو روز قبل ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں