صادق آباد : نادراآفس میں ’’ب‘‘ فارم بنوانے کیلئے آنیوالوں کا رش 

صاد ق آباد (نمائندہ نوائے وقت) صادق آباد نادرا آفس میں محکمہ تعلیم کے ب فارم لازمی قرار دیئے جانے پر نادرا آفس کے باہر مرد و خواتین کی لمبی قطاریں لگ گئیں کرونا ایس او پیز پر تو عمل درآمد ہو رہا ہے لیکن صادق آباد شہر اور دوردراز علاقوں میں آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے صادق آباد کے  اکلوتے نادرا آفس کا سٹاف بھی بے پناہ رش سے پریشان اور رات گئے تک ڈیوٹیاں سرانجام دینے میں مصروف ہے موجودہ رش کی وجہ سے صادق آباد میں دوسرے نادرا آفس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔  سٹاف بھی رش زیادہ ہونے کی وجہ ڈبل شفٹ پر ڈیوٹیاں دے رہے ہیں پھر بھی بہت رش ہے‘ حکومت کو چاہیے کہ ب فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرے اور بچوں کے ب فارم مرحلہ وار بنانے کے لیے اقدمات کرے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...