سمینہ کا سپر بند 138 شکستہ‘ دریائیق کٹاؤ سے فصلیں تباہ‘ مرمتی فنڈز ہضم 

دراہمہ (نامہ نگار ) دریائے سند ھ کے مقام پر واقع  قصبہ سمینہ کاسپر بند 138 ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہو گیا ہے۔ دریا کے کٹاؤ میں مزید شدت آ گئی جس کی وجہ سے قیمتی زرعی زمین دریا برد ہو نے لگی۔رہائشی آبادی کودریا برد ہونے کا شدید خطرہ پیدا ہوگیا گزشتہ برسوں میں آنے والے سیلابوں کی وجہ سے علاقہ کے مکینوں کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا علاقہ مکینوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کو سپر بندکی مرمتی کی درخواستیں بھی کام نہ ائی ہے جس پر اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سپر 138 ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوچکا ہے دریائے سندھ نقصان پہنچا رہا ہے مکمل بند کے ٹوٹنے سے کئی بستیاں تباہ ہوسکتی ہے پہلے بھی ہماری فصلیں تبای ہوچکی ہے مکینوں کا کہنا یے کہ محکمہ ایریگیشن کو پہلے کئی دفعہ درخواستیں گزار چکے ہیں کہ جو پتھر پڑے ہیں ان کو سپر پر ڈالا جائے وہ بھی نہیں ڈالے جارہے ہر سال محکمہ ایریگیشن مرمتی کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈز خوردبردکرتے ہیں لیکن کام کچھ نہیں کیا جاتا۔

ای پیپر دی نیشن