ملتان (نیوز رپورٹر)ٹائیفائیڈ کی روک تھام اور اس سے بچاؤ سے متعلق چلڈرن ہسپتال میں گزشتہ روز آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت ڈین پروفیسر ڈاکٹر وقار ربانی اور ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر زاہد اختر نے کی،اس کے علاوہ ہسپتال کے دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف بھی اس سیمینار میں شامل تھے۔ بعد ازاں چلڈرن کمپلیکس میں ہی آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔
چلڈرن کمپلیکس میںملتان ٹائیفائیڈ بارے سیمینار‘ واک کا اہتمام
Jan 28, 2021