نشتر کے ڈاکٹرز نے بچے کی سانس کی نالی میں پھنسے مونگ پھلی کے دانے نکال لئے

ملتان (نیوز رپورٹر)نشتر ہسپتال کے ناک کان گلے کے سینئر ڈاکٹر شکیب فیض نے اپنی طبی ٹیم کے ساتھ مل کرکروڑ لعل عیسن کے ڈیڑھ سالہ بچے کی جان بچا لی ہے۔کروڑ لعل عیسن کے رہائشی ڈیڑھ سال کے علی معاویہ ولد خلیل احمد کے گلے میں گزشتہ روز ایک اور چھوٹے بچے نے مونگ پھلی کے دانے ڈال دئیے جو بچے کی سانس کی نالی میں پھنس گئے،حالت غیر ہونے کے باعث بچے کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیاگیا۔نشتر ہسپتال میں معروف  ای این ٹی سپیشلسٹ 
ڈاکٹر شکیب فیض خان نے ایمرجنسی برانکو سکوپی کرتے ہوئے مونگ پھلی کا بڑا ٹکڑا سانس کی نالی سے اور دو چھوٹے ٹکڑے دائیں پھیپھڑے سے نکال لئے والدین خوشی سے نہال ہو گئے اور تمام طبی عملے کو دعائیں دیں۔

ای پیپر دی نیشن