لاہور ( پ ر ) مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن خالد راجو کا گندم کی فصل کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ ملک الیاس ، ڈائریکٹر فنانس طارق محمود ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شاہد قادر ، جوائنٹ ڈائریکٹر اصغر ڈوگر ، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالصبور و دیگر شریک تھے۔ مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ بیج کے لیے گندم کی بہترین فصل کو ٹارگٹ کیا جائے تاکہ آئندہ بھی کاشتکار کو ہم گندم کا معیاری اور سستا بیج فراہم کر سکیں ۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن پر کسانوں کا اعتماد اور بڑھانا ہے جس کے لیے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی۔ زرعی ترقی کا انحصار پنجاب سیڈ کارپوریشن پر ہے ۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ ملک الیاس نے مینجنگ ڈائریکٹر کو بیجوں کی مارکیٹنگ کے حوالہ سے بریفنگ دی آخر میں مینجنگ ڈائریکٹر نے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالصبور کی محکمانہ کارکردگی کو سراہا۔
کسانوں کا اعتماد بڑھانے کیلئے دن رات محنت کرنا ہوگی:ایم ڈی سیڈ کارپوریشن
Jan 28, 2021