ٹریفک سیٹیزن لائزن کمیٹی کو فعال بنانے کا فیصلہ کر لیاہے،آئی جی اسلام آباد 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے کہا ہے کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کیلئے ٹریفک سیٹیزن لائزن کمیٹی کو فعال بنانے کا فیصلہ، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور متاثر کرنے والی رکاوٹوں سمیت غیر قانونی کارپارکنگ کا خاتمہ کیا جائے تفصیلات کے مطابق ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کاباعث بننے والے عوامل، ان کے حل کیلئے اور شہریوں کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے مختلف شاہراہوں جن میں ایکسپریس وے،فیصل ایونیو،کشمیر ہائی وے،مری روڈ،بارہ کہو،سیونتھ ایونیو کاآئی جی اسلام آباد نے خود بغور جائزہ لیتے ہوئے فوری طور پر فیض آباد پولیس چیک پوسٹوں اور دیگر ناکہ جات پر موجود ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ایس ایس پی ٹریفک کو کہاکہ10دن کے اندر ٹریفک سیٹیزن لائزن کمیٹی کو دوبارہ فعال بنایا جائے جوٹریفک کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کرے گی اور اس کی روانی کو متاثر کرنے والے عوامل کو دور کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن