کراچی (نیوز رپورٹر)ایمپلائیز ویلفئیر ایسوسی ایشن جامعہ کراچی کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کے بعد سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم،ایم پی اے نصرت سحر عباسی، کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنونیئر بیریسٹر ارشد شر بلوچ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا،استقبالیہ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا کہ جامعہ کراچی کے ملازمین کی لیووانکیشمینٹ، سن کوٹا اور دیگر مسائل حل کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، فنکشنل لیگ جلد ملازمین کے مسائل پر وائس چانسلر سے ملاقات کرے گی،میں جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے نصرت سحر عباسی کو ہدایت کرتا ہوں کے آنے والے اسمبلی کے سیشن میں ملازمین کے مسائل پر مضبوط آواز ااٹھائیں،تقریب کو خطاب کرتے ہوئے فنکشنل لیگ کی انفارمیشن سیکریٹری ایم پی اے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ پیر صاحب پاگارہ اور یونس سائیں نے ہمیشہ حق اور سچ کے راستے پر چلنے کی تلقین کی ہے،اور میں اسمبلی میں عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی ہوں تو میری مائیک بند کی جاتی ہے، جامعہ کراچی کے ملازمین کے مسائل سن کوٹا،لیو انکیشمینٹ اور دیگر مسائل پر سندھ اسیمبلی میں بھرپور آواز بلند ہوگی،ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد فرحان خان نے ملازمین کے مسائل اور یونیورسٹی انتظامیہ کی زیادتیوں پر روشنی ڈالی،تقریب میں فنکشنل لیگ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری وقار جٹ ،ایم ایس ایف سندھ کے صدر عامر بھٹو ،کراچی زون رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیئر سلمان فیاض،ڈسٹرکٹ ملیر کے جنرل سیکریٹری طارق سرکی ایم ایس ایف کے رہنما محسن ھنگورو عبیداللہ خان محمد شفیق رشید عالم اور دیگر رہنما موجود تھے۔
جامعہ کراچی ملازمین کیلئے سندھ اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے، سردار عبدالرحیم
Jan 28, 2021