کنری( نامہ نگار)معذور کوٹہ کے تحت ملازمتیں اور مراعات نہ ملنے کیخلاف معذور افراد نے ٹاؤن کمیٹی آفس کے سامنے معذور ایسوسی ایشن تعلقہ کنری کے صدر قاضی ساون کی قیادت میں احتجاجی کیمپ پر دوسرے روز بھی بھوک ہڑتال جاری رکھی،بھوک ہڑتال کے دوسرے روز بھی نہ تو کسی افسر،سیاسی وسماجی اور نہ ہی کسی منتخب نمائندے نے بھوک ہڑتالی کیمپ پر آنا گوارا کیا،معذور ایسوسی ایشن تعلقہ کنری کے صدر قاضی ساون نے بتایا کہ ارباب اختیار معذوروں کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں ان کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی انہوں نے کہا کہ معذور افراد بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں ان کی خواہش ہیکہ وہ بھی نارمل افراد کی طرح ملک وقوم کی خدمت کریں ضروری نہیں کہ ہر معذور بھکاری بنے اگر تعلیم یافتہ معذوروں کو مختلف اداروں میں ملازمتیں دی جائیں تو وہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر بہتر خدمت کر سکتے ہیں لیکن ان کی کوئی سننے کو تیار نہیں سفارش نہ ہونے کیوجہ سے معذور در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا مطالبہ کیا کہ معذور کوٹہ پر فی الفور عملدرآمد کیا جائے اور اگر ان کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا جبکہ جلد ہی نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔