ڈگری(نامہ نگار)ڈگری کے نواحی گاوں گوٹھ چوہدری حاجی عالم دیھ 152 میں کسان جمعوں بھیل کے گھر میں اچانک بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی آگ کی شدت کے باعث گھر کے کمرے میں موجود 16 سالہ لڑکی بھاگونتی جھلس کر فوت ہوگئی۔جبکہ گھر میں موجود نقد رقم۔طلائی و چاندی کے زیورات سمیت گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔گھر سے بلند ہوتے شعلوں کو دیکھ کر قریبی گاوں کے لوگوں نے موقع پر پہنچکر آگ پر قابو پایا۔جھلس کر جانبحق ہونے والی لڑکی کے چچا پھوٹو بھیل نے صحافیوں کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ اہل خانہ حیدرآباد گئے ہوئے تھے۔گھر میں صرف خواتین موجود تھیں۔ہمیں جوں ہی آگ لگنے کی اطلاع ملی ہم نے ڈگری انتظامیہ کو آگاھ کیا۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فائر برگیڈ اطلاع دینے کے باوجود دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔جس کی وجہ سے ایک انسانی جان ضائع ہوگئی۔انہوں نے متعلقہ ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ تعلقہ انتظامیہ کی لاپرواہی اور کوتاہی کا نوٹس لے کر لاپرواہی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔جبکہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او ڈگری آفتاب رند نے موقع پر پہنچکر نقصان بابت تفصلات حاصل کیں۔اور آتشزدگی سے بچی کی ہلاکت اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔آخری اطلاعات تک واقع کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔