پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ نے 15 ستمبر 2021ء کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر منگل کو کابینہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واٹر ریسورس ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے واٹر کمیشن اور اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ ڈبل شفٹ سکولوں کے اساتذہ کیلئے وظائف کی منظوری دی گئی۔ خطیبوں‘ معاون قاضیوں کے اعزازیوں میں اضافے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ صوبے میں اپروبیشن اینڈ پیرول ایکٹ 2020ء کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ لوکل کونسلز کنڈکٹ آف الیکشن رولز 2020ء کی منظوری دی گئی۔ یوتھ ڈویلپمنٹ کمیشن کیلئے بزنس رولز کی منظوری دی گئی۔
خیبر پی کے کابینہ اجلاس : صوبہ میں 15ستمبر کو بلدیاتی الیکشن کا فیصلہ
Jan 28, 2021