نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

Jan 28, 2021

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ فروری کے بلز میں وصول کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی کی زیرصدارت ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی۔ نیپرا نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ نیپرا کا کہنا تھا کہ سی پی پی اے نے 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی تھی جس سے صارفین پر مجموعی طورپر 13 ارب 60 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔ چیئرمین نیپرا نے کہا نیپرا نے 1 روپے 30 پیسے سے 1 روپے 60 پیسے تک کا اندازہ کیا۔ تفصیلی فیصلہ ایک ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا تھا کہ دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ فروری کے بلز میں وصول کی جائے گی۔

مزیدخبریں