پاکستان محفوظ ملک‘ تمام ٹیمیں دورہ کریں،بین ڈنک

Jan 28, 2021

لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی بیٹسمین بین ڈنک نے کہا ہے کہ مناسب وقت ہے کہ تمام ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں، یہ محفوظ ملک ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی، جنوبی افریقہ کا پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ایک بڑا قدم ہے۔بین ڈنک نے کہا کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بھی لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر خوش ہوں، گزشتہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے ساتھ بہت انجوائے کیا۔آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ کارکردگی اور تجربہ اچھا رہا فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، لاہور اور کراچی میں خوشگوار ماحول میں میچز ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائیوکے ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہوا، پی ایس ایل 6 کا بڑی شدت سے منتظر ہوں، قلندرز کی جیت کے لیے مزید اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کروں گا۔

مزیدخبریں