پی اینڈ جی پاکستان کیلئے او آئی سی سی آئی ویمن امپاورمنٹ ایوارڈ

کراچی ( کامرس رپورٹر) اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( او آئی سی سی آئی) کی طرف سے پی اینڈ جی پاکستان کے ملک میں صنفی مساوات کے فروغ کیلئے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے او آئی سی سی آئی ویمن ایمپاورمنٹ ایوارڈز 2020  کے موقع پر چیمپئن آف 2020 کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ایوارڈ کی آن لائن تقریب میں او آئی سی سی آئی کی مختلف رکن کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے سی ای اوز، ایچ آر اور دیگر سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ سفارتکار اور معزز مہمانوںنے شرکت کی۔او آئی سی سی آئی200 سے زائد رکن کمپنیوں کے ساتھ پاکستان میں کام کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سب سے بڑی تنظیم ہے ۔ او آئی سی سی آئی ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا ہر سال انعقاد کیا جاتا ہے اور آزاد جیوری کی طرف سے ایوارڈز کیلئے نامزد کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا تا ہے جبکہ چیمپئن کا اعزازتمام کییٹگریوں میں کمپنی کی مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔پی اینڈ جی پاکستان اپنے عالمی اقدام  #WeSeeEqual کے ذریعے پاکستان میں صنفی مساوات ( جی ای) کیلئے کام کر رہا ہے۔ کمپنی ادارے میں اور معاشرے کی بہتری کے ساتھ سا تھ سپلائر متنوع پروگراموں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے جامع اقدامات پر توجہ مرکوزکئے ہوئے ہے۔پی اینڈ جی پاکستان نے گزشتہ برسوں کے دوران صنفی تعصب سے نمٹنے کیلئے  اشتہار ات اور میڈیا کے ذریعے اپنی آواز کو بلند کیا ہے ۔ کمپنی اپنے برانڈ اور کارپوریٹ پروگراموں کے ذریعے خواتین کیلئے اقتصادی مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ  لڑکیوں کی تعلیم میں بھی سرمایہ کر رہی ہے ۔ پی اینڈ جی پاکستان ان نمایاں کمپنیوں میں شامل ہے جس نے اپنے ملازمین کیلئے ایک ایسا جامع ماحول پیدا کیا ہے جہاں مرد او رخواتین ملازمین کی مساوی نمائندگی حاصل ہے۔اعلیٰ ایوارڈ کے حصول پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایس وی پی اور سی ای او ، پی اینڈ جی پاکستان ، سمیع احمد نے کہا’’ ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کے موقع پر او آئی سی سی آئی کی طرف سے چیمپئن آف 2020 کا اعزا ز ملنا پی اینڈ جی پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے۔ایوارڈز کیلئے نامزد ادا رے  پاکستان کی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں اور ہمیشہ کرتے  رہیں گے ۔ ہمارا مقصد ایک بہتر دنیا کی تعمیر کیلئے اپنے #WeSeeEqual اقدام کے ذریعے بات چیت کے عمل کو تیز کرنا اور سوچ کی تبدیلی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ہم کام کی جگہ، معاشروں اور ملک میں تمام افراد کیلئے مساوی نمائندگی اور مواقع کو فروغ دے کر مثبت تبدیلی لانے کے اپنے عزم پر سختی سے کاربند ہیں۔صنفی مساوات پی اینڈ جی کے مجموعی  تنوع اور اجتماعیت کے مشن کا ایک اہم پہلو ہے۔ کمپنی اپنے مختلف پروگراموں کے ذریعے ملازمین کے چنائو اور مختلف اہم عہدوں پر فائز کرتے وقت اس بات پر ہمیشہ خصوصی توجہ مرکوز کرتی ہے کہ خواتین کو  بھی برابر کے مواقع ملیں۔  پی اینڈ جی یو ایس پاکستان ویمن کونسل ( یو ایس پی ڈبلیو سی ) کا بھی رکن ہے جس کا مشن پاکستان میں کام کرنے کی جگہ پرخواتین کی معاشی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔ پی اینڈ جی یو ایس پی ڈبلیو سی کے کارپوریٹ پروگرام کا بانی رکن ہے۔ پی اینڈ جی نے ہیلتھ اوریئنٹڈ پریونٹیو ایجوکیشن( HOPE) اور ریڈ فائونڈیشن کے ساتھ اشتراک سے ملک کے انتہائی پسماندہ علاقوںکی ہزاروں طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کی ہے ۔پی اینڈ جی پاکستان کے برانڈز #AlwaysAzaad, #MyFutureStartsTodayاور کرو یقین کے ساتھ ساتھ پینٹین #StronglsBeautifulاور پیمپرز #DadsCanChange جیسی مہمات کے ذریعے خواتین کوبااختیار اورعمر لڑکیوں کو پر اعتماد بنانے کیلئے کوشاں ہیں

ای پیپر دی نیشن