مسلم لیگ ہاؤس میں  چودھری شجاعت کی سالگرہ تقریب کیک کاٹا گیا‘ درازی عمر کی دعا

لاہور (خصوصی  نامہ نگار) مسلم  لیگ (ق) کے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین کی سالگرہ کے موقع پر (ق) لیگ  پنجاب کے جنرل سیکرٹری  سینیٹر کامل علی آغا کی زیر صدارت مسلم لیگ ہاؤس میں سالگرہ کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔ جس میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفیٰ شیرازی‘ منور ثاقب ایڈووکیٹ‘ صدر یوتھ ونگ لاہور شیخ فیصل حیات‘ نصیر آرائیں‘ قیصر خان پتافی‘ محمد ندیم کھوکھر و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی اور ان کی درازی عمر کیلئے دعا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن