لاہور(سپورٹس ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس بیخ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔شی جن پنگ نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے چین، آئی او سی کی فعال حمایت کو سراہتا ہے اور آئی او سی کے کاموں میں مدد جاری رکھے گا۔ چین شیڈول کے مطابق اولمپکس گیمز کی تیاریوں کے کاموں کو مکمل کر یگا۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی کیلئے پر اعتماد ہیں۔