حکومت سٹیک ہولڈرز سے مل کرکتابوں کی فراہمی ممکن بنائے:طارق مغل

Jan 28, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) حکومت اپنے دیگر سٹیک ہولڈرز سے مل کر مارچ تک کتابوں کی فراہمی ممکن بنائے ،تاکہ طلبہ کا تعلیمی سال مزید ضائع ہونے سے بچایا جاسکے،کرونا کی چھٹیوں کی وجہ سے پہلے ہی طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں ایک عرصے تک معطل رہی ہیں،طلبہ اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے اس نقصان کے مزید متحمل نہیں ہوسکتے،ایک قومی نصاب حکومت کا احسن اقدام ہے جسے تسلیم کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار صدر جیپس طارق محمود مغل،شیخ زبیر سعید ،چیئرمین ایجوکیشن ا سٹینڈنگ کمیٹی چیمبر آف کامرس چوہدری عاصم رفیق،حاجی اشفاق وڑائچ و دیگر نے جناح ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے زیراہتمام ایک قومی نصاب و سکولز کی آن لائن رجسٹریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ایجوکشن آفیسر سرفراز احمد خاں،فضل عباس گوندل،حافظ فیض رسول نے سکول پرنسپلز کو پرائیویٹ سکولوں کی آن لائن رجسٹریشن بارے مکمل بریفنگ دی ۔

مزیدخبریں