گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے تحت ڈویژن بھر میں کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے 21 جاری منصوبوں پر ایک ارب 30 کروڑ کے لگ بھگ فنڈز خرچ کیے جارہے ہیں اور بین الاقوامی معیار کے حامل ان منصوبوں کی تکمیل سے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ میں نکھار آئے گا اور وہ قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں اپنے ڈویژن کا نام روشن کرسکیں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنی مدت ملازمت خوش اسلوبی سے مکمل کرنے والے ڈویژنل سپورٹس آفیسر گوجرانوالہ سیف الرحمن کے ساتھ الوداعی ملاقات کے دوران کیانئے ڈویژنل سپورٹس آفیسر گوجرانوالہ عبدالوحید بابر اور پی ایس او ٹو کمشنر ندیم بٹ بھی اس ملاقات کے موقع پر موجود تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے ڈویژنل سپورٹس آفیسر سیف الرحمن نے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں بھرپور معاونت اور رہنمائی پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دوران ملازمت وہ خلوص نیت سے اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے کوشاں رہے ۔
تفریحی سرگرمیوں پر اربوں فنڈز خرچ کیے جارہے ہیں:کمشنر
Jan 28, 2021