گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے جائزہ اور ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبوں کو فعال کرنے کے سلسلہ میں سیکریٹری مواصلات کیپٹین (ر)اسداللہ خان اورسیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نبیل احمد اعوان کا کمشنر گوجرانوالہ سید گلزار حسین شاہ، ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف ، پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر معروف عزیز خان اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر فضل الرحمن سمیت دیگر افسران کے ہمراہ ہسپتال اور کالج کا تفصیلی دورہ چیف انجینئر بلڈنگز وسیم طارق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق اس اہم عوامی فلاحی منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے تمام درکار فنڈز فراہم کیئے جارہے ہیں انہوں نے بتایا کہ بیڈ کے اس جدید ہسپتال میں بستروں پر مشتمل آئی سی یو وارڈ ، آپریشن تھیٹر اور علاج معالجے کی دیگر سہولیات دستیاب ہونگی ۔ کمشنر گوجرانوالہ سید گلزار حسین شاہ اور ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے ہسپتال اور میڈیکل کالج کو جلد فعال بنانے کی حکومتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل سے ڈویژن بھر کے مریضوں کو جدید اور معیاری علاج کی بہترین سہولیات کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔
سیکریٹری مواصلات‘ ہیلتھ کا کمشنر‘ڈپٹی کمشنرکے ہمراہ میڈیکل کالج کا دورہ
Jan 28, 2021