پیپلزپارٹی، ن لیگ اکاؤنٹس میں رقوم کی تفصیلات نہیں بتاسکیں: فرخ حبیب

Jan 28, 2021 | 16:05

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا حساب لیں گے، مولانا فضل الرحمان فارن فنڈنگ کا گینگ ہیں، انہوں نے اپنے چندے کی رسیدیں جمع کرائیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی ہر بار اکاؤنٹس میں پیسوں کا حساب مانگتی ہے، کمیٹی میں بلاول، مریم صفدر پیش نہیں ہو رہے، پیپلزپارٹی، ن لیگ اکاؤنٹس میں رقوم کی تفصیلات نہیں بتاسکیں، ان کے پاس سکروٹنی کمیٹی کو دکھانے کیلئے کوئی رسیدیں نہیں، جس گڑھے میں یہ ہمیں گرانا چاہتے تھے اس میں خود گر جائیں گے، ہر کمیٹی میں ذرائع پوچھے جاتے ہیں لیکن جواب نہیں ملتا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار سے پتا چلے گا ان کا ریکارڈ اور بینکوں کا ریکارڈ کیا کہتا ہے۔

مزیدخبریں