کوروناوائرس پر جلد قابو پالیں گے، عالمی ادارہ صحت

Jan 28, 2021 | 16:59

ویب ڈیسک

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا پر جلد قابو پالیں گے۔ ہمیں آپس میں نہیں وائرس کے خلاف جنگ لڑنا ہوگی۔ڈبلیو ایچ کا کہنا تھا کہ امیر ممالک اپنی عوام کو ویکسین کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، غریب ممالک تاحال کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 8 لاکھ 39 ہزار 430 سے زائد ہوگئی جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 21 لاکھ 67 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔

مزیدخبریں