لاہور عجائب گھر خطے کی تاریخ، آرٹ، کلچر اور آرکیالوجی کے حوالے سے اپنی الگ پہچان رکھتا ہے:صوبائی وزیر برائے ثقافت

Jan 28, 2021 | 18:00

ویب ڈیسک

لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور عجائب گھر خطے کی تاریخ، آرٹ، کلچر اور آرکیالوجی کے حوالے سے اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔ عجائب گھر انتظامیہ سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے ثقافت خیال احمد کا سترو نے میوزیم کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا انفارمیشن ڈیسک کا قیام سیاحوں کی رہنمائی کے لیے خوش آئند عمل ہے انہو ں نے کہا سیاحت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور عجائب گھر لاکھوں سال پرانی تہذیبوں کے نایاب نوادرات کا امین ہے۔ یہاں پاکستان سمیت پوری دنیا سے ریسرچ اسکالرز اور طلبا اپنے تحقیقی علم کے لئے عجائب گھر سے رابطے میں رہتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے گندھا را ،اسلامی گیلری، وادی سندھ کی تہذیب کی گیلری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اپوزیشن پر تبصرہ کرتے ہوئے خیال احمد کاسترو کا کہنا تھا کہ ہم کام کرنے آ ے ہیں اور کام کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن رو رہی ہے۔ حکومت جتنا زیادہ کام کرتی ہے اپوزیشن اتنا زیادہ رونا ڈال دیتی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لاہور عجائب گھر اعجازاحمد منہاس نے صوبائی وزیر کو میوذیم میں متعارف کرائی گئی نئی ا صلاحات کے متعلق بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کے لاہور عجائب گھر میں آنے والے سیا حو ں کو فر ی گا یڈ ڈٹورز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ڈائریکٹر نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل در آمد کیا جا رہا ہے

مزیدخبریں