لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپین شپ چارسدہ میں شروع ہوگئی۔ خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے چیمپیئن شپ کا افتتاح کیا۔ چیمپیئن شپ میں تمام صوبوں اور محکموں کے تین سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ پہلے روز ہونے والے مقابلوں میں بوائز انڈر 15 کے پہلے راونڈ میں محمد زید (کے پی) نے زین سبحانی کو، محمد عبد اﷲ (کے پی) نے ایم عباس (آئی ایس بی) کو، محمد سلیمان (آئی ایس بی) نے میر شاہیر (اے جے کے) کو، نجم ال ثاقب (کے پی) نے سفیان (سندھ) کو، عامر حسن جنجوعہ (آئی ایس بی) نے خوزیما شہزاد (پی بی) کو، طاہر سبحانی (پی بی) نے ہاشم خان (کے پی) کو شکست دی۔ بوائز انڈر 17 سنگلز میں عمر فاروق (کے پی) نے علی زین (سندھ) کو، عمیر خان (کے پی) نے حسن ارشد (پی بی) کو، عنایت فرید (کے پی) نے بلاور ندیم (بالو) کو، معظم طارق (سندھ) نے سچل شفیق (پی بی) کو، اسد آفریدی (کے پی) نے فیضان عاصم (پی بی) کو، مہران (کے پی) نے دمیر (سندھ) کو، احمد نیازی (پی بی) نے غدیر علی (بالو) کو، ہاشیر شاہ (کے پی) نے معیز احمد (سندھ) کو شکست دی۔ انڈر 19 مینز سنگلز میں عبداللہ صدیقی (سندھ) نے محمد اسامہ (آرمی) کو، محمد حنیف (پی بی) نے سعد نواز کیانی (آرمی) کو، حسیب احمد (پی بی) نے فرمان (سندھ) کو، اذلان شاہ (کے پی) نے شہریار علی (پی بی) کو، محمد طحہ (سندھ) نے جاسم خان (پی بی) کو، حماد اسد (پی بی) نے محمد نعمان (پی بی) کو شکست دی.
پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپین شپ چارسدہ میں شروع ہوگئی
Jan 28, 2021 | 20:25