مظفرگڑھ(نامہ نگار)ضلع بھر میں ریپ کیسز کے جھوٹے مقدمات درج کروانے والے افراد کیخلاف قانونی کاروائی کی جائیگی،جھوٹے مقدمات درج کروانے والے افراد کو بے نقاب کرنے میں میڈیا کی مدد کی ضرورت ہے،،تھانہ کلچر میں صرف میرٹ کا فروغ اولین ترجیح ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ فراز احمد نے صحافیوں کیساتھ تعارفی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا.ڈی پی او کا کہنا تھا کہ صحافی کسی بھی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں،ضلع میں جرائم کی روک تھام کے لئے صحافیوں کی نشاندہی اور رپورٹنگ کارگر ثابت ہوتی ہے۔اس موقع پر صحافیوں نے ضلع بھر میں جرائم کی روک تھام کے حوالے سے تجاویز بھی دیں۔
تھانہ کلچر میں میرٹ کا فروغ ترجیح‘ ڈی پی او مظفر گڑھ
Jan 28, 2022