اسلام آباد(کامرس رپورٹر) منی بجٹ میں ٹیلی کام سروسز پر ٹیکس میں اضافہ پر موبائل انڈسٹری کی عالمی تنظیم نے موبائل انڈسٹری میں جدتاور، شرح نمو متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسوں کی بلند شرح ڈیجیٹل پاکستان کے تصور کے لئے بھی ایک رکاوٹ ہے،تنظیم نے ایک تحریری مراسلہ میں حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ2023 تک موبائل انڈسٹری کا جی ڈی پی میں حصہ 6.6 فیصد ہوجائے گا ، ٹیکس بڑھنے سے ملکی معیشت متاثر ہوگی اور غریب طبقے کی موبائل تک رسائی مشکل ہوجائے گی۔