پی ٹی اے تکنیکی معاون ،ٹیکس نہیں لگاتا

Jan 28, 2022

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ موبائل ڈیوائسز اور ہینڈ سیٹوں کی رجسٹریشن کے لیے ٹیکسز اور ڈیوٹیز براہ راست فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے لاگو اور جمع کئے جاتے ہیںجبکہ۔ پی ٹی اے موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کے لیے ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیٹا بیس (ڈی آئی آر بی ایس)کا نظام بغیر کسی معاوضے کے مہیا کر رہا ہے ۔پی ٹی اے صرف ڈی آئی آر بی ایس کی شکل میں تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہے،  جس کے ذریعے درخواست دہندگان اپنی موبائل ڈیوائسز کی پاکستان کے اندر استعمال کرنے کے لیے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ اس عمل کے دوران ٹیکسسکا ذمہ دار ز ایف بی آرہیاور براہ راست ایف بی آر کے پاس ہیمحصولات جمع ہوتے ہیں ۔

مزیدخبریں