اہور(کامرس رپورٹر ) ملک میں چمڑے کی صنعت کے فروغ کیلئے 3روزہ پاکستان میگا لیدر شو2022 آج(جمعہ ) سے لاہور ایکسپو سینٹرشروع ہوگا جبکہ افتتاح وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دا ئودکر یں گے۔پاکستان میگا لیدر شوکا انعقاد پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PFMA) ،پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (PTA)، پاکستان گلوز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (PGMEA) اور پاکستان لیدر گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (PLGMEA) کے اشتراک سے ہو رہا ہے جو لاہور ایکسپو سینٹر میں28 سے 30 جنوری تک جاری رہے گا مقامی ہوٹل میں پر یس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی ایف ایم اے زاہد حسین نے کہا کہ پی ایف ایم اے پاکستان کی فٹ ویئر انڈسٹری کی ترقی کیلئے پرعزم ہے تاکہ مینوفیکچررز اور سپلائرز کو ایک دوسرے سے فائدہ اٹھانے اور ان کی کمزوریوں کو ختم کرنے کیلئے بین الاقوامی پلیٹ فارم مہیا کر سکے۔ چیئرمین پی ٹی اے امان اللہ آ فتاب نے کہا کہ پاکستان میں گائے، بھینس، بھیڑ اور بکری کی کھالوں کا تیار شدہ چمڑ زیادہ ویلیو ایڈڈ پروڈکٹ ہے جو دنیا میں وافر مقدار میں برآمد کیا جارہا ہے۔ نمائش ملکی صنعت کاروں کو بین الاقوامی مارکیٹ کے سامنے لا کر صنعت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔