لاہور (اپنے نامہ نگار سے) دہشتگردی کے واقعات کے بعد پی ایس ایل 7 کی ٹیموں کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے 14 جنوری کو پنجاب حکومت کو خط کے ذریعے آگاہ کیا، حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد حملوں کا خطرہ بڑھ چکا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل کے دوران ٹریفک جام سے متعلق رپورٹ طلب کر رکھی تھی۔