ہنگو : گیس فیلڈ پر نا معلوم افراد کا حملہ ، ایک گارڈ جاں بحق ، دوسرا زخمی 

Jan 28, 2022

ہنگو(نامہ نگار) ٹل میں گیس فیلڈ پر مسلح شر پسندوں نے حملہ کر دیا ۔ فائرنگ سے ایک گارڈ جاںبحق ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے موقعہ پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا۔ شر پسند کاروائی کے بعد فرار ہو گئے۔ ہنگو کی تحصیل ٹل میں کرک اور بنوں کے بارڈر لائن پر گیس پراجیکٹ پر نا معلوم شر پسندوں نے اچانک حملہ کر کے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے گیس فیلڈ پر مامور ایک سکیورٹی گارڈ  جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا گارڈ زخمی ہوا جو تاحال لا پتہ ہے۔ ملزموں کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں