پاکستان سپر لیگ رنگا رنگ افتتاحی تقریب ، ملتان سلطانزنے کراچی کنگز کو ہرا دیا 

لاہور+ کراچی (سپورٹس رپورٹر) نیشنل سٹیڈیم کراچی میں رنگا رنگ تقریب سے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا میلہ سج گیا ہے۔ تقریب کے آغاز پر 1950 کی دہائی سے لے کر 2022 تک پاکستان کرکٹ کی 70سالہ تاریخ پر مختصر نظر ڈالی گئی جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے تفصیلات بیان کیں اور قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا۔ فضل محمود کی اوول میں تاریخ ساز کارکردگی سے لے کر ویسٹ انڈیز میں حنیف محمد کی سنچری اور جاوید میانداد کے شارجہ میں چھکے تک تمام عظیم کھلاڑیوں کو ویڈیو میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ڈاکیومینٹری میں 1992 میں عمران خان کی زیر قیادت قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں فتح، 2009ء کے ورلڈ ٹی20 میں چیمپئن سے لے کر 2017 میں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دے کر ٹرافی نام کرنے کے یادگار واقعات قید کیے گئے۔ اس کے بعد نیشنل سٹیڈیم روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ جبکہ عالمی شہرت یافتہ پیراشوٹ اتھلیٹس فلورینٹ ڈریگیئر، پال اشٹائنر اور سٹیفن میولر نے پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ شائقین کا جوش و خروش اس وقت عروج پر پہنچ گیا جب عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آفیشل ترانہ پیش کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین رمیز راجہ کے ہمراہ خصوصی ویڈیو میں لیگ کے افتتاح کا اعلان کیا۔ افتتاح کے بعد آتش بازی کے مظاہرے سے تقریب کا اختتام کیا گیا۔ دوسرے میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ میچ شام سات بجے ہو گا۔ کل پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز دن دو بجے جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شام سات بجے مدمقابل ہونگے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل رائونڈر شاہد آفریدی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اعظم خان نے کہا کہ شاہد آفریدی گھر میں ہی قرنطینہ کرینگے، شاہد آفریدی گزشتہ روز ببل چھوڑ کر چند گھنٹوں کیلئے ہسپتال گئے تھے۔ ہسپتال سے واپسی پر ان کا کرونا ٹیسٹ ہوا جو مثبت آیا ہے۔ وہ قرنطینہ اور منفی ٹیسٹ کے بعد ممکنہ طور پر دوبارہ سکواڈ میں شامل ہو جائیں گے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ بدقسمتی سے کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن کوئی علامات نہیں ہیں۔ انشاء اللہ جلد صحت یاب ہو کر ٹیم جوائن کر لوں گا۔ اپنے آخری پی ایس ایل میں بہترین کھیل پیش کرنا چاہتا ہوں۔ پشاور زلمی کے جارح مزاج بیٹر حضرت اللہ زازائی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا‘ آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔ وہاب ریاض کی جگہ زلمی کی قیادت شعیب ملک کریں گے۔ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے کنگز کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور کپتان بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔ شرجیل خان 43 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر شان مسعود کو کیچ دے بیٹھے، بابر اعظم 23 سکور بناکر خوشدل شاہ کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نبی نے 10 رنز بنائے اور عمران طاہر کا شکار بنے جبکہ ٹام لیمنبے صرف 1 رنز بناکر عمران طاہر کو ہی وکٹ دے بیٹھے، جوئے کلارک کی اننگز 26 سکور پر ختم ہو گئی۔ شاہنواز دھانی نے آئوٹ کیا۔ میزبان ٹیم نے 5 وکٹوں پر 124 رنز بنائے، لوئس گریگوری 14 اور عامر یامین 1 سکور بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ عمران طاہر نے 3 ، شاہنواز دھانی اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔ ملتان سلطانز نے ہدف 3وکٹوں پر پورا کرلیا۔ شان مسعود 26‘ صہیب مقصود 30‘رائیلی روسو 2رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ کپتان محمد رضوان 52‘ ٹم ڈیوڈ 12 رنز  پر ناقابل شکست رہے۔ محمد نبی نے دو اور محمد الیاس سے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ عمران طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...