لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی جمعیت عوام کے زیر اہتمام ہونے والی حق چار یار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے عالمی مبلغ اسلام ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت پیر سید عرفان شاہ مشہدی نے کہا کہ خلافت راشدہ کا دور ہماری تاریخ ایک روشن باب ہے ۔ خلفائے راشدین شاہکار رسالت ہیں انکی تعلیمات،طرز حکمرانی اور افکار وکردار ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ کانفرنس میں علماء کرام مشائخ عظام نے شرکت کی جبکہ سامعین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ سید احسان گیلانی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان نے کہا کہ ملک میں قادیانی کذاب کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ فرقہ اسلام اور پاکستان کا کبھی وفادار نہیں ہوسکتا،کانفرنس میں ملک میں لا قانونیت اور مہنگائی کے بارے تشویش کا اظہار کیا گیا اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی طور قرارداد بھی کی گئی۔