کراچی (آئی این پی) وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی اورسابق مئیرکراچی وسیم اختر نے ڈپٹی کمشنر کی بات نہیں مانی اور کہا کہ ہم وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہردھرنا دیں گے۔ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے متحدہ رہنماؤں کو سمجھانے کی کوشش کی اور درخواست کی کہ آپ لوگ وزیراعلیٰ ہاؤس کے بجائے پریس کلب جائیں۔
خالد مقبول صدیقی اور وسیم اختر نے ڈپٹی کمشنرکی بات نہیں مانی، سعیدغنی
Jan 28, 2022