گوجرانوالہ کچہری آنے والی خاتون سے اشٹام فروش اور ساتھی کی زیادتی

گوجرانوالہ،اخترآباد (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ فیروز والہ پولیس کو خاتون نے درخواست دی کہ وہ اپنے خاوند سے ناراض ہوکر ضلع کچہری گوجرانوالہ گئی، جہاں سے اشٹام فروش عطاء اللہ ورغلا پھسلا کر جھنگی ایک مکان میں لے گیا۔ جہاں پر اس کا دوست اظہر عباس چٹھہ بھی موجود تھا۔ ملزمان نے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر باری باری زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے میڈیکل رپورٹ آنے پر مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔کولڈ سٹوریج کے فورمین، سپروائزر اور پہرہ دار کی 13سالہ شاگرد کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک کو گرفتار جبکہ دو فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں نئی آبادی راجو وال میں واقع ذیشان کولڈ سٹوریج کے فورمین عبدالستار اس کے بھائی عمران نے اپنے شاگرد 13 سالہ (ع) کے ساتھ ایک ماہ تک اجتماعی زیادتی کی جبکہ علی شان نامی شخص اسلحہ سے لیس پہرہ دیتا رہا ملزم کمسن شاگرد کوحراساں کرتے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے جس کے باعث متاثرہ لڑکے نے تنگ آکر تمام بات اپنے محنت کش والد کو بتا دی، جس پر اہل علاقہ کے معززین کی مداخلت پرتھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور  کارروائی کرکے ملزم علی شان کو گرفتار جبکہ دونوں ملزم حقیقی بھائی فرار ہوگئے، میڈیکل رپورٹ میں بھی زیادتی کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن