استنبول (نوائے وقت رپورٹ) عرب ممالک کے بعد ترکی کی بھی اسرائیل سے قربتیں بڑھنے لگیں۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر 15 فروری سے قبل ترکی کا دورہ کریں گے۔ اسرائیلی صدر کے دورے سے ترک اسرائیل تعلقات کا نیا باب کھلے گا۔ ترکی اسرائیل کے ساتھ توانائی شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔