مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد قصی میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی کے صحن میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔ یہودی آبادکاروں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت ا للحم میں کیسان کے مقام پر فلسطینی خواتین چرواہوں پر حملہ کیا ہے۔ 2 بہنیں زخمی ہوگئیں۔