وزیر اعظم شجرکاری عمل کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں:سبطین خان 

لاہور(وقائع نگار)وزیر جنگلات سبطین خان سے محکمہ جنگلات کے ڈی ایف اوز نے ملاقات کی۔ وزیر جنگلات نے محکمے کے افسران کو گرین پنجاب ویژن پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال تک پورے پنجاب میں حقیقی معنوں میں سبز تبدیلی دکھائی دینی چاہئے۔ محکمہ جنگلات کے کام کی تعریف لوگوں کی زبانی سننا چاہتا ہوں۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان خود بھی شجرکاری عمل کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان کو مایوس نہیں کریں گے اور شجرکاری کے حیران کن نتائج دیں گے۔ سبطین خان نے عام عوام کو بھی شجرکاری مہم میں شامل کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے، پودوں کی کاشت اور شجرکاری کی مانیٹرنگ کا عمل تیز اور مزید بہتر کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ نرسریوں میں پلانٹنگ سٹاک میں کمی نہیں آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا گرین پنجاب پر زیادہ فوکس ہے اس لئے میں گرین پنجاب ویثرن کے شاندار نتائج چاہتا ہوں۔ وزیر اعظم مجھ سے شجرکاری بابت باقاعدگی سے رپورٹ لے رہے ہیں۔ لہٰذا شجرکاری عمل کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران سے کہا کہ انہوں نے مون سون شجرکاری مہم میں بھی حیران کن حد تک تاریخی نتائج دئیے۔، اب سپرنگ شجرکاری میں بھی ویسے ہی نتائج کی توقع رکھتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن