ایل ڈی اے کے دوافسروں کی ترقی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیزتارڑ کی ہدایت پرمحکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میںایل ڈی اے کے دو افسروں کو ترقی دے دی گئی۔ڈائریکٹر آئی ٹی (امپلی مین ٹیشن اینڈ آپریشنز)عبدالباسط قمر اور ڈائریکٹر آئی ٹی(نیٹ ورک، سیکورٹی اینڈ سسٹم) فیصل مشتاق کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ 19میں ترقی دی گئی۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے محمد نواز گوندل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن