تھائی یوان (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ نے بدھ کے روز بہار تہوار یا چینی نئے سال سے قبل چین کے شمالی صوبہ شنشی کا دورہ شروع کر دیا ہے۔ صدرشی نے مسلسل 10 برسوں سے یہ ایک روایت بنائی ہے کہ وہ پارٹی کے اعلی رہنما کے طور پر بہار تہوار سے قبل بنیادی سطح پر لوگوں ، خاص طور پر پسماندہ گروہوں سے ملنے جاتے ہیں۔ بہار تہوار یا چین کے نئے قمری سال چینی کیلنڈر کی سب سے اہم تعطیل اور خاندانوں کے ملاپ کا ایک اہم موقع ہے۔