دمشق(شِنہوا)شام کے شمال مشرقی صوبہ حسکہ میں ایک جیل کے اردگرد جھڑپوں کے دوران داعش کے 151 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں ، جیل میں داعش کے قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے جمعرات کے روز بتایا کہ اس کے علاوہ جھڑپوں کے دوران تقریبا 53 کرد سیکورٹی فورسز اہلکار اور جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔کرد زیر قیادت شامی جمہوری فورسز(ایس ڈی ایف) کے زیر انتظام سینا جیل کے اندر موجود داعش کے قیدیوں نے 20 جنوری کو باہر موجود داعشی عسکریت پسندوں کے ساتھ مل کر جیل میں ہنگامہ آرائی شروع کر دی انہوں نے اچانک حملے کے دوران 2 گاڑیوں سے جیل کے دروازوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔اس واقعے کے بعد داعش اور ایس ڈی ایف کے مابین جھڑپیں شروع ہو گئیں اس کے ساتھ امریکہ کی جانب سے ان علاقوں پر فضائی حملے بھی کیے گئے جہاں داعش کے فراری پناہ حاصل کر سکتے تھے۔اس تشدد کے باعث 3 ہزار 500 سے زائد شہری حسکہ میں کردوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے اسی صوبے میں حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں جانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق جھڑپیں اور فضائی حملے ابھی بھی جاری ہیں کیونکہ ایس ڈی ایف فورسز اب تک صورتحال پر قابو پانے اور جیل پر دھاوا بولنے میں ناکام ہیں۔
شام میں ایک جیل کے نزدیک جھڑپوں میں 151 داعشی عسکریت پسند ہلاک
Jan 28, 2022