ماپوتو(شِنہوا)موزمبیق کے وسطی اور شمالی علاقوں میں تباہی پھیلانے والے استوائی سمندری طوفان آنا سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ اینڈ ریڈکشن (آئی این جی ڈی) کے ترجمان پاولو ٹامس نے جمعرات کو ریڈیو موزمبیق سے گفتگو کرتے ہوئے سمندری طوفان سے ہونے والے ابتدائی نقصان کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ٹامس نے بتایا کہ ان اموات میں سے، آٹھ زمبیزیا صوبے میں، تین نامپولا ، چار ٹیٹے اور تین مانیکا کے صوبے میں ہوئی ہیں۔ترجمان کے مطابق طوفان سے 10 ہزار سے زائد مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ 391 مزید زیر آب ہیں۔ بارہ اسپتالوں کو نقصان پہنچا، جبکہ 137 سکول متاثر ہوئے، جس سے 27ہزار 386 طلبا کا تعلیمی سلسلہ منقطع ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثر ہونے والے کچھ اضلاع میں بجلی کی فراہمی میں بھی تعطل آیا ہے۔
موزمبیق میں سمندری طوفان سے 18 افراد ہلاک
Jan 28, 2022