پنک ریذیڈنسی ریفرنس، گواہ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی

اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت خواجہ عبدالغنی مجید وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں گواہ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور تفتیشی افسر شاہزیب درانی کے علاوہ وکلائ￿  صفائی عدالت پیش ہوئے،جبکہ نیب گواہ رسول بخش لغاری عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سماعت2فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن