لاہور(سپورٹس رپورٹر)نمبر 1 رینکنگ ٹیسٹ بلے باز مارنس لابوشین آسٹریلیا کے پاکستان کے تاریخی دورے کا حصہ بننے کا انتظار نہیں کر سکتے ،انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں کھیلنے کا انتظار نہیں کر سکتے اور آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر شاہین آفریدی کا سامنا کرنے کیلئے بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔پاکستان کا دورہ قریب آتے ہی آسٹریلوی کرکٹرز نخرے دکھانے لگے اور پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے پھر تشویش ظاہر کردی۔آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاکہ کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان میں دہشتگردی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس کیلئے خاص طور پر لاہور میں گذشتہ دنوں دھماکے کی مثال دی جا رہی ہے، وہاں آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ دن قیام کرنا ہوگا۔کرکٹ ا?سٹریلیا کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہم ٹور کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، اس کے علاوہ ہمارا اپنی اتھارٹیز کیساتھ بھی ٹور کے حوالے سے باقاعدہ رابطہ ہے، ہمارے لیے کھلاڑیوں اور معاون سٹاف کی سکیورٹی سب سے زیادہ مقدم ہے۔ بورڈ ٹور کیلئے بائیوسکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔