کراچی (نیوز رپورٹر) جامعہ این ای ڈی اور انجمن ترقی اُردو پاکستان کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط جامعہ کے سینٹ ہال میں کیے گئے۔ معاہدے کے تحت جامعہ این ای ڈی کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ اور این سی ایل کے تحت آپٹیکل کریٹر ریکگنیشن (او سی آر) پر کام کیا جائے گا۔اس تیکنیک کے ذریعے امیج فائل کو اُردو ٹیکسٹ میں تبدیل کیا جاسکے گا۔جس کے ذریعے صدیوں پرانی کتب کو بھی محفوظ کیا جاسکے گا۔استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے آپٹیکل کریٹر ریکگنیشن (او سی آر) کی اہمیت پر زُور دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ تیکنیک اُردو زبان کے لیے بھی مرتب ہوجائے تو یہ ہماری مادری زبان کی ترقی و ترویج کا ذریعہ ثابت ہوگی۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم ڈیجیٹل دور میں داخل ہوچکے ہیں ۔