زرداری مافیا کاوفاق پر الزام تراشیوں کے سوا کوئی کام نہیں۔ سیف الرحمن

Jan 28, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی سیف الرحمن نے کہا ہے کہ زرداری مافیا کے درباری وفاقی حکومت پر الزام تراشیوں کے سوا کچھ نہیں کرتے۔ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے وزرا نے اپنے کام پر توجہ دی ہوتی تو سندھ کے حالات آج مختلف ہوتے۔ درباری صوبائی وزرا وفاق پر تنقید کر کے اپنے آقا کو خوش کرتے ہیں۔ یوریا کھاد کے معاملے پر شور مچانے والوں نے ہمیشہ کسانوں کا استحصال کیا ہے، عرصے سے نظر انداز کئے جانے والے کسان انہیں اچانک یاد آگئے ہیں۔ سندھ کا کسان جانتا ہے کہ ان کا پانی کون روکتا ہے۔ سندھ حکومت نے اپنی ٹریکٹر اسکیم کے معاملے پر کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا تھا، سندھ کے کسان کسی صورت ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔

مزیدخبریں