ننکانہ صاحب(نامہ نگار خصوصی+ نامہ نگار)ضلعی پولیس کے اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل کے تحت گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ننکانہ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد اساتذہ اور طالبات کو پنجاب پولیس کی طرف سے خواتین کو تحفظ کی فراہمی کے متعلق آگاہ کرنا تھا۔ سیمینار میں ضلعی پولیس کی طرف سے انچارج اینٹی ویمن اینڈ ہراسمنٹ سیل سب انسپکٹر شازیہ آصف نے بتایا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے لاچار، بے سہارا اور ہراسگی کا شکار خواتین کے تحفظ کے لیے بہت سے ایسے اقدامات کیے ہیں جن سے خواتین کو فوری انصاف اور تحفظ ممکن ہو سکے گا۔
ننکانہ : اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل کے تحت گورنمنٹ کالج میں آگاہی سیمینار
Jan 28, 2022